کیلگری اور ایڈمنٹن کے بیشتر شہری آبادی میں اضافے سے پریشان، سروے میں انکشاف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، لیکن کیلگری اور ایڈمنٹن کے زیادہ تر شہری اس رفتار سے خوش نہیں۔

ایک تازہ سروے کے مطابق شہریوں کو لگتا ہے کہ تیز رفتار آبادی میں اضافہ ان کی روزمرہ زندگی پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

سٹیٹسٹکس کینیڈا کے مطابق جولائی 2025 تک البرٹا کی آبادی پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، اور اگلے پچیس سالوں میں مزید دو ملین اضافے کی توقع ہے۔

جینیٹ براؤن اوپینین ریسرچ کے سروے میں بتایا گیا کہ کیلگری کے 64 فیصد اور ایڈمنٹن کے 62 فیصد شہریوں نے کہا کہ ان کے شہروں کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔کیلگری میں 51 فیصد اور ایڈمنٹن میں 56 فیصد شہریوں نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی آبادی نے ان کی زندگی پر منفی اثر ڈالا ہے ۔

جیسے کہ صحت کی سہولتوں، رہائش، اور پارکنگ کے مسائل۔جینیٹ براؤن کے مطابق آبادی کے بڑھنے پر سب سے زیادہ تشویش 25 سے 45 سال کی عمر کے افراد میں پائی گئی، خاص طور پر وہ جو مالی مشکلات یا بڑھتی قیمتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

کئی شہریوں نے شکایت کی کہ شہر اب بہت زیادہ بھیڑ والا ہو گیا ہے، صحت کی سہولتوں میں انتظار کا وقت بڑھ گیا ہے، اور بچوں کے لیے کھیلوں یا تیراکی کی کلاسز حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ میئر کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یہ مسئلہ اہم کردار ادا کرے گا، کیونکہ زیادہ تر امیدواروں کی مہم میں  آبادی میں اضافہ” اور اس کے اثرات مرکزی نکتہ بن چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔