اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)البرٹا اپنی صوبائی لائسنس پلیٹوں کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے عوامی ووٹنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ شہری خود نئی ڈیزائن کا انتخاب کر سکیں بدھ کی دوپہر ایڈمونٹن میں پریمیئر ڈینیئل اسمتھ اور سروس البرٹا و ریڈ ٹیپ ریڈکشن کے وزیر ڈیل نیلی نے اس مہم کا باضابطہ اعلان کیا
15 اکتوبر سے 5 نومبر تک البرٹا کے شہری آٹھ مجوزہ لائسنس پلیٹ ڈیزائنز میں سے پسندیدہ ڈیزائن کے لیے آن لائن ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے صوبائی حکومت کے مطابق ہر ڈیزائن میں البرٹا کے قدرتی مناظر اور صنعتی شناخت کی جھلک شامل ہے جیسے تھری سسٹرز پہاڑیاں زراعت اور انرجی سیکٹر کی علامتیں
نئی نمبر پلیٹ 2026 کے آخر میں متعارف کرائی جائے گی جس پر نعرہ “Strong and Free” (مضبوط اور آزاد) درج ہوگا یہ نعرہ البرٹا کے لاطینی موٹو اور کینیڈین قومی ترانے سے ماخوذ ہے جو صوبے کی معاشی طاقت اور متحدہ کینیڈا کے اندر اس کی خودمختاری کو ظاہر کرتا ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی جملہ اسمتھ کی یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی کے نعرے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہےوزیر ڈیل نیلی نے کہا کہ جب چند ماہ قبل انگلینڈ کے بادشاہ نے اوٹاوا میں تخت نشینی کی تقریر کی تو انہوں نے بھی ‘Strong and Free’ کا حوالہ دیا تھا لہٰذا یہ کسی ایک سیاسی نظریے کی جاگیر نہیں
ووٹنگ کا طریقہ کار
پہلا مرحلہ آٹھ ڈیزائن عوامی ووٹ کے لیے پیش کیے جائیں گے
دوسرا مرحلہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے چار ڈیزائن اگلے مرحلے میں جائیں گےتیسرا مرحلہ آخری دو ڈیزائن کے درمیان فائنل ووٹنگ ہوگی جیتنے والے ڈیزائن کا اعلان صوبائی اسمبلی کے خزاں اجلاس کے دوران کیا جائے گا
البرٹا کے شہری اپنی پرانی پلیٹوں کو نئی ڈیزائن والی پلیٹ سے 28 ڈالر فیس کے عوض تبدیل کر سکیں گے یا پھر گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید کے دوران بغیر کسی اضافی لاگت کے نئی پلیٹ حاصل کر سکیں گے
موجودہ پلیٹ جو 1984 میں متعارف ہوئی تھی اس وقت تک درست رہے گی جب تک وہ اچھی حالت میں ہےصوبائی حکام کے مطابق نئی پلیٹوں میں ریفلیکٹو ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خودکار نظاموں کے لیے نمبرز کو زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکے اس کے علاوہ یہ پلیٹیں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گی تاکہ ان کی قابلیتِ مطالعہ اور جعل سازی سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے