20
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی پاسپورٹ کو عالمی رینکنگ میں دنیا کے چوتھے بدترین پاسپورٹ کے طور پر درجہ دیا گیا ہے
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان اور یمن نے مشترکہ طور پر 103 واں نمبر حاصل کیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو صرف 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ حاصل ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے اوپر صومالیہ 102، نیپال 101، شمالی کوریا اور بنگلہ دیش 100 اور فلسطین، اریٹیریا اور لیبیا 99 نمبر پر ہیں۔ پاکستان سے نیچے عراق 104، شام 105 اور افغانستان 106 نمبر پر ہیں
دوسری جانب دنیا کے بہترین پاسپورٹس میں سنگاپور پہلے، جنوبی کوریا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہیں