انڈونیشیا کا پاک فضائیہ سے متاثر ہو کر چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان فضائیہ کی شاندار کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انڈونیشیا کے وزیرِ خزانہ پربایا اُدی صدیوا نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے 9 ارب ڈالر کی رقم طیاروں کی خریداری کے لیے منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انڈونیشیا چین کے تیار کردہ جے-10 سی (J-10C) لڑاکا طیارے خریدے گا، اور اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا چین اور پاکستان کے بعد تیسرا ملک بن جائے گا جو اس جدید ترین طیارے کو اپنی فضائیہ میں شامل کرے گا۔انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع سجاجفری سیامسوی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد چین سے جے-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا، *“بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں اڑان بھرتے دکھائی دیں گے” ۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انڈونیشیا کم از کم 42 جے-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ملک کی فضائی صلاحیتوں کی جدید کاری کے منصوبے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق، انڈونیشیا کی فضائیہ اس وقت جے-10 سی سیریز کے مختلف ماڈلز کا تکنیکی جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان کی کارکردگی اور مقامی ماحول میں ان کی افادیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔جے-10 سی طیارہ چین کے چین گدو ایئرکرافٹ کارپوریشن نے تیار کیا ہے۔ یہ 4.5 جنریشن کا جدید لڑاکا طیارہ ہے جو اے ای ایس اے ریڈار (AESA Radar) پی ایل 15 میزائلز (PL-15 Missiles) اور طاقتور انجنوں سے لیس ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔