135
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کی منڈیوں میں ٹماٹروں کی سپلائی میں شدید کمی کے باعث قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں۔ شہر کی مختلف منڈیوں میں ٹماٹروں کی دستیابی تقریباً 50 فیصد متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔
پشاور میں بھی ٹماٹروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جہاں سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹروں کی قیمت 330 روپے فی کلو مقرر تھی، مارکیٹ میں یہ 400 سے 450 روپے تک جا پہنچی ہے۔
کوئٹہ میں بھی ٹماٹروں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے ہیں۔ پہلے 50 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت اب 250 سے 350 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی شدید تھی اور اب ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔