116
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور بھگوان رام کی واپسی کی یاد میں مٹی کے چراغ بھی جلائے جا رہے ہیں۔
دیوالی شری رام چندر جی کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منائی جاتی ہے، جنہوں نے تقریباً چودہ سال جنگلوں میں گزارے اور ہندو مذہب کی تبلیغ کی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے، جو اندھیرے پر روشنی اور مایوسی پر امید کی علامت ہے۔
وزیر اعظم نے پاکستان میں ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششیں ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں قوم کو مضبوط بنا رہی ہیں۔