جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی، مزید 98 فلسطینی شہید   

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں قابض اسرائیلی افواج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے خوفناک بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 98 فلسطینی شہید  اور  230 سے زائد زخمی  ہو گئے۔

اسرائیلی افواج نے  120 میزائل حملے  کیے، جن میں غزہ کے متعدد علاقوں، رہائشی مکانات، خیمہ بستیوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ان حملوں کو “حماس کے ٹھکانوں” پر کارروائی قرار دیا، مگر بمباری میں زیادہ تر عام شہری متاثر ہوئے۔ **خان یونس کے شمال مغربی علاقے  اور نُصیرات کیمپ  میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملے کیے گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے۔

جنگ بندی کے باوجود صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 فلسطینی  اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیاں مبینہ طور پر "حماس کی جانب سے فوجیوں پر حملوں” کے جواب میں کی گئیں، تاہم  حماس نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل محض جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بہانے تراش رہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے 45 مزید فلسطینیوں کی شہادت کے بعد فوج نے نیا بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ "حماس کے اہداف پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد جنگ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے”۔ادھر حماس کے رہنما خلیل الحیہ  کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد  قاہرہ  پہنچا ہے جہاں وہ مصری حکام کے ساتھ  شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم مشاورت کرے گا۔دوسری جانب  امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر  اور  ائب صدر جے ڈی وینس آئندہ دو روز میں اسرائیل پہنچیں گے۔ تینوں امریکی حکام اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو  اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ غزہ میں امریکی "سیزفائر فریم ورک” پر مزید پیش رفت کی جا سکے۔امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  نے اس حوالے سے کہا کہ “جنگ بندی اب بھی قائم ہے”۔ اُن کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس قیادت ان خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اگر اسرائیلی حملے درست جواز پر مبنی ہیں یا نہیں، یہ معلوم کرنے کیلئے مشاورت کی ضرورت ہے۔”

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں