61
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سپلائی میں عارضی تعطل کے سبب ہوا ہے۔
محکمہ کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں نے ٹماٹر کی فصل کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں وقتی قلت پیدا ہوئی۔ مزید برآں، افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں بھی عارضی رکاوٹیں آئیں، جس نے مجموعی سپلائی پر اضافی دباؤ ڈال دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی نوعیت کا ہے اور سپلائی معمول پر آتے ہی آئندہ ہفتے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی فصل نومبر میں اور پنجاب کی فصل اپریل، مئی میں مارکیٹ میں آنے سے ٹماٹر کی وافر دستیابی ہوگی، جس سے قیمتیں مستحکم ہو جائیں گی۔