اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی میدان میں آگئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے شدید متاثر ہے، اس لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر کے پی حکومت یہ بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو یہ بلوچستان کو فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے اضافی حفاظتی ساز و سامان کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی تھیں، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے صوبے کو ناقص گاڑیاں دی ہیں اور ان گاڑیوں کو واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔