اوٹاوا سٹی کونسل کا اسکول زونز میں اسپیڈ کیمرے برقرار رکھنے کا مطالبہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اوٹاوا سٹی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسکول زونز میں اسپیڈ کیمرے برقرار رکھنے کی اجازت دی جائے۔

یہ قرارداد کونسلر ٹم ٹیرنی نے پیش کی جنہوں نے اجلاس کے دوران ایک بڑا پیلا "School Safety Zone” کا بورڈ ہاتھ میں اٹھا کر وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو پیغام دیا:”ہم اُن کیمروں کو بند کر دیں گے جو موجود نہیں
ہم مذاکرات جاری رکھیں گےلیکن براہِ کرم طلبہ کی حفاظت کے لیے اسکول زونز کو برقرار رکھیں۔”صوبائی حکومت نے پیر کو ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت تمام بلدیات میں اسپیڈ کیمروں پر پابندی لگا دی جائے گی۔
فورڈ نے ان کیمروں کورقوم اکٹھی کرنے کا حربہ قرار دیا تھا۔
کونسل کے متعدد ارکان نے ٹیرنی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمرے عوامی تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔
کالج وارڈ کی کونسلر لین جانسن نے کہااسپیڈ کیمرے رہائشیوں کے لیے تینوں طرح سے فائدہ مند ہیں — یہ پولیس کے اخراجات کم کرتے ہیں، غیر قانونی رفتار کو روکتے ہیں اور سڑکوں کی حفاظت کے منصوبوں کی مالی مدد کرتے ہیں۔
ریڈیوراک کلف کے کونسلر راؤلسن کنگ نے کہا کہ یہ کیمرے ڈرائیوروں کے رویے میں واضح تبدیلی لاتے ہیں یہ آمدنی یا ڈرائیوروں کو تنگ کرنے کا معاملہ نہیں یہ جان بچانے کا معاملہ ہے۔
دوسری جانب اونٹاریو کے مختلف شہری میئرز نے بھی ایک مشترکہ خط پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے اسپیڈ کیمروں کو ضروری آلہ قرار دیتے ہوئے اسکول زونز کے لیے استثنا کا مطالبہ کیا ہے۔
اگرچہ اوٹاوا کے میئر مارک سٹ کلف ان دستخط کنندگان میں شامل نہیں تھے، لیکن انہوں نے ٹیرنی کی قرارداد کی حمایت کی۔
ان کا کہنا تھاہم سب ایک آواز بن کر صوبائی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس نئی قانون سازی سے متفق نہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایک مصالحانہ حل ممکن ہے۔
ٹیرنی کی قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر صوبہ کیمرے ہٹانے پر اصرار کرے تو کم از کم 12 ماہ کا عبوری عرصہ دیا جائے، اور شہر کو مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے تاکہ روڈ سیفٹی ایکشن پلان کے لیے فنڈنگ جاری رکھی جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔