لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار، فضا مضرِ صحت سطح تک پہنچ گئی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)لاہور کی فضا بدستور خطرناک حد تک آلودہ ہے، اور عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شہرِ لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) آج 253 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برکی روڈ کے علاقے میں صبح کے وقت AQI 485 تک پہنچ گیا، جو صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔

فضا میں زہریلے ذرات اور دھوئیں کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد سانس، آنکھوں اور معدے کے امراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بچوں میں کھانسی، زکام اور الرجی کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہر بھی شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ عالمی فہرست میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، عراق کا دارالحکومت بغداد تیسرے، کراچی 181 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے اور بھارتی شہر کلکتہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق، بڑھتی آلودگی کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں کا دھواں، فیکٹریوں کے اخراجات اور فصلوں کی باقیات جلانا شامل ہیں، جبکہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں