عمران خان کو بنی گالہ منتقل کیا جاسکتا ہے،حکومتی وزیر نے پی ٹی آئی کو پیشکش کردی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) باضابطہ درخواست دے تو حکومت عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں تقریباً آٹھ ہزار قیدی ہیں، اور عمران خان کی موجودگی وہاں انتظامی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی تحریری درخواست دے تو بنی گالا رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر عمران خان کو وہاں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں پارٹی رہنما اور اہل خانہ ملاقات بھی کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا، “ہم انہیں رہا نہیں کر سکتے لیکن اگر وہ درخواست دیں تو ہم انہیں وہاں منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما وہاں جا کر ملاقات کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ لُڈو بھی کھیل سکتے ہیں۔

دوسری جانب، اس پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اگر حکومت اس معاملے پر واقعی سنجیدہ ہے تو پارٹی اس پر غور کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت واضح ہونے کے بعد پارٹی قانونی ٹیم اور عمران خان سے مشاورت کرے گی، اور اگر چیئرمین کی اجازت ملی تو تحریری درخواست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو دو سال سے زائد عرصہ جیل میں ہو چکا ہے اور وہ قانونی طور پر ضمانت کے حق دار بن چکے ہیں۔ ان کے بقول،اگر حکومت واقعی خیرسگالی چاہتی ہے تو عدلیہ پر سے دباؤ ختم کرے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دے تاکہ اعتماد بحال ہو سکے۔

یاد رہے کہ جنوری 2024 میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا کے بعد بنی گالا میں سب جیل کے طور پر رکھا گیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے زہر دیے جانے کے الزام کے بعد عدالت سے رجوع کیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئی 2024 میں ان کی دوبارہ اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں