کیوبک،ڈے کیئر مراکز میں مذہبی علامات پر پابندی کا فیصلہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے صوبے کیوبک میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب سرکاری امداد یافتہ ڈے کیئرز اور چائلڈ کیئر سینٹرز (CPEs) میں بھی مذہبی علامات پہننے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

وزیرِ سیکولرازم ژاں فرانسوا روبیج نے کہا کہ صوبے میں ’’سیکولرازم کو مزید مضبوط کرنے‘‘ پر وسیع اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔ یہ اعلان اس کمیٹی کی سفارش کے بعد کیا گیا ہے جو رواں سال موسمِ گرما میں حکومت کو سیکولرازم کے فروغ سے متعلق تجاویز پیش کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کیوبک میں پہلے ہی بل 21 کے تحت اساتذہ، ججوں اور دیگر سرکاری عہدوں پر فائز افراد کے لیے مذہبی علامات پہننے پر پابندی عائد ہے۔

تاہم، روبیج نے بتایا کہ نئی قانون سازی میں ایک “دادا شق” (grandfather clause) شامل ہوگی، جس کے تحت وہ افراد جو پہلے سے ڈے کیئرز میں ملازمت کر رہے ہیں اور مذہبی علامات پہنتے ہیں، ان پر یہ پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

حکومت پہلے ہی یہ قانون اسمبلی میں پیش کر چکی ہے کہ تمام سرکاری اسکولوں کے عملے پر بھی یہی پابندی لاگو ہو۔ روبیج نے مزید کہا کہ وہ عوامی مقامات پر نماز کی ادائیگی پر بھی پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جہاں تک عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے کی مکمل ممانعت کے تجویز کی بات ہے، وزیر نے کہا کہ اس پر غور جاری ہےانہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر ابھی’غور و فکرجاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔