پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ حصہ لیں تاکہ طویل فارمیٹ میں درپیش دباؤ سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو **فرسٹ کلاس کرکٹ کا کم تجربہہے، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹیسٹ سطح پر مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ”ڈومیسٹک کرکٹ ہی وہ جگہ ہے جہاں کھلاڑی دباؤ برداشت کرنا سیکھتے ہیں۔ وہاں کی پچز، حالات اور لمبے میچز آپ کو ذہنی طور پر مضبوط بناتے ہیں۔”
اظہر محمود نے واضح کیا کہ بابراعظم او رعبداللہ شفیق جیسے باصلاحیت بیٹسمینوں نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ زیادہ نہیں کھیلی، جس کا اثر ان کے کھیل پر ظاہر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہاگر آپ بابراعظم یا عبداللہ شفیق کو دیکھیں تو دونوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت کم میچز کھیلے ہیں۔ جب آپ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں کہ دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے، ناکامی کے بعد واپسی کیسے کرنی ہے۔ یہی اصل تربیت ہے۔”
ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اسپنرز کے خلاف بہتر بیٹنگ سیکھنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اسپن دوست پچز تیار کرنا ضروری ہے تاکہ کھلاڑی اسپن بولنگ کے خلاف اپنی صلاحیت نکھار سکیں۔انہوں نے کہا کہ "ہمارے بلے بازوں کو ذہنی طور پر بھی مضبوط ہونا ہوگا۔ بین الاقوامی سطح پر دباؤ سے نمٹنے کے لیے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں، مستقل مزاجی اور مضبوط اعصاب بھی ضروری ہیں۔”واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آسانی سے 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز **1-1 سے برابر کر لی۔