انسٹاگرام کا صارفین کی سہولت کے لیے نیافیچر متعارف

 اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے

فیچر جو انہیں دیکھی گئی ویڈیوز دوبارہ تلاش کرنے میں مدد دے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے ایک نئے فیچر "Watch History” (واچ ہسٹری)* کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے صارفین آسانی سے وہ ریلز ویڈیوز دوبارہ دیکھ سکیں گے جو وہ پہلے دیکھ چکے ہیں مگر کسی وجہ سے دوبارہ تلاش نہیں کر پا رہے تھے۔
ایڈم موسیری نے کہا کہ اس فیچر سے انسٹاگرام صارفین کو خاص طور پر اس وقت سہولت ملے گی جب وہ کوئی دلچسپ ویڈیو دیکھ رہے ہوں اور غلطی سے اسکرول یا ایپ ریفریش کر دینے سے وہ ویڈیو کھو دیں اب وہ واچ ہسٹری میں جا کر بآسانی اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ صارفین کو صرف انسٹاگرام کی سیٹنگز (Settings) میں جا کر Your Activity کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جہاں انہیں Watch History کا نیا سیکشن ملے گا۔
واچ ہسٹری میں سب سے اوپر تازہ ترین دیکھی گئی ویڈیوز دکھائی جائیں گی، جبکہ پرانی ویڈیوز نیچے موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ، ارفین کسی مخصوص تاریخ (Date) کے مطابق بھی اپنی واچ ہسٹری دیکھ سکیں گے، جس سے کسی خاص دن کی ویڈیوز تک رسائی ممکن ہو گی۔یہ نیا فیچر ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا جو روزانہ بڑی تعداد میں ریلز ویڈیوز دیکھتے ہیں اور اکثر ان میں سے دلچسپ مواد دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انسٹاگرام کے مطابق، یہ اپ ڈیٹ جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔