سعودی عرب پاکستان کو آئل فیسیلٹی اور 5 ارب ڈالر کے رول اوور ڈیپازٹس فراہم کرے گا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا اور 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سعودی آئل فیسیلٹی کی مالیت تقریباً 290 ارب روپے کے برابر ہوگی۔ 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر میں اور 3 ارب ڈالر جون 2026 میں واجب الادا ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستان کو 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، جو تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے برابر ہے۔ سعودی عرب ماہانہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 28 ارب 37 کروڑ روپے بنتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس 4 فیصد سالانہ شرح سود پر فراہم کیے ہیں، جو ہر سال رول اوور کیے جاتے ہیں۔ یہ فنڈز بجٹ سپورٹ کے طور پر دیے گئے ہیں اور سعودی ڈیپازٹس کی مجموعی مالیت تقریباً 1450 ارب روپے بنتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔