شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات دوطرفہ تعلقات میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں شراکت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات ریاض میں جاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شریک تھے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض پہنچے، جہاں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس میں عالمی سرمایہ کاری کے رحجانات اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر گفتگو ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں