البرٹا میں مزدور تنظیموں کا ڈینیئل اسمتھ حکومت کے خلاف بڑا احتجاجی محاذ قائم

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)منظم مزدور تنظیموں اور البرٹا حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ البرٹا فیڈریشن آف لیبر نے وزیرِاعلیٰ ڈینیئل اسمتھ کی قیادت کو چیلنج کرنے کے لیے ایک بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اگرچہ عام ہڑتال کا اعلان نہیں کیا گیا، مگر مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ایسی تحریک تیار کی جا رہی ہے جو ممکنہ طور پر یونائیٹڈ کنزرویٹو پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کو واپس بلانے جیسے اقدامات پر مشتمل ہوسکتی ہے تاکہ حکومت کو گرا دیا جائے۔

حکومت نے اس ہفتے چارنٹر کی نان ود اسٹینڈنگ کلاز استعمال کرتے ہوئے صوبے بھر کے اساتذہ کی ہڑتال ختم کر دی اور اکاون ہزار اساتذہ پر مشتمل البرٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن پر زبردستی ایک نیا معاہدہ مسلط کر دیا۔

البرٹا فیڈریشن آف لیبر کے صدر اور کامن فرنٹ اتحاد کے ترجمان گیل مک گاؤن نے بدھ کے روز ایک پرجوش پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈینیئل اسمتھ نے سویا ہوا دیو جگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں نہ صرف البرٹا بلکہ پورے کینیڈا میں مزدور تنظیموں کو متحد کر رہی ہیں۔

مک گاؤن نے تحریک کے پیچھے کئی وجوہات بیان کیں جن میں عوامی صحت کے نظام سے متعلق حکومتی پالیسیاں، البرٹا کو کینیڈا پنشن پلان سے نکالنے کی تجاویز اور اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین کے مذاکراتی حقوق کو کمزور کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اساتذہ کے لیے نہیں بلکہ ہماری جمہوریت اور صوبے کے مستقبل کے لیے ہے۔

اگرچہ ان کے بیانات میں سختی تھی، مگر مک گاؤن نے واضح کیا کہ عام ہڑتال فوری طور پر متوقع نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وقت چاہیے تاکہ اتحادیوں اور غیر یونین مزدوروں سے رابطہ کیا جا سکے کیونکہ یہ اقدام خطرے سے خالی نہیں۔ ان کے مطابق کوئی بھی ہڑتال اتنی بڑی اور مقبول ہونی چاہیے کہ اس کی وسعت خود مزدوروں کی حفاظت کرے۔

ہڑتال کی تیاری کے علاوہ مزدور تنظیمیں نمایاں یو سی پی ارکانِ اسمبلی کے خلاف ریکال مہمیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں۔ مزدور تعلقات کے ماہر جیسن فوسٹر نے کہا کہ اگر اگلے چند مہینوں میں آٹھ سے بارہ اہم یو سی پی ارکان کے خلاف مہم چلائی گئی تو اس حکومت پر گہرا سیاسی اثر پڑ سکتا ہے۔

کینیڈین لیبر کانگریس نے بھی البرٹا کی مزدور تنظیموں کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یہ لڑائی صوبائی سطح سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

یونینز نے اساتذہ کی حمایت میں عام ہڑتال کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم مک گاؤن نے امکان کو رد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب بھی ممکن ہے مگر مزید منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔