کینیڈا میں نیا رجحان،علاج کے لیے فن، موسیقی اور فطرت کا سہار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)  کینیڈا میں طب اور فن کے ملاپ کی ایک منفرد مثال سامنے آئی ہے۔

مونٹریال کے ڈاکٹروں کو اب اپنے مریضوں کے لیے آرکسٹرا کے شو کے ٹکٹس تجویز کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ یہ قدم ایک ایسے نئے رجحان کا حصہ ہے جسے "سوشل پریسکرائبنگ” کہا جاتا ہے، یعنی ایسے غیر روایتی مگر مؤثر علاج جن کا تعلق سماجی یا ثقافتی سرگرمیوں سے ہو۔اس منصوبے کے تحت مونٹریال سمفونی آرکسٹرا نے "میڈیسن فرانکوفون دو کینیڈا” نامی ڈاکٹروں کی تنظیم کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ آرکسٹرا کی چیف ایگزیکٹو میلانی لا کوتور کے مطابق، ڈاکٹروں کو خصوصی پریسکرپشن بکس دی گئی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے مریضوں کے لیے مفت ٹکٹس تجویز کر سکتے ہیں۔ ہر مریض کو دو ٹکٹس دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی پسند کا شو دیکھ سکے۔
اس منصوبے کا مقصد موسیقی کے ذریعے ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ نیکول پیرانٹ، جو اس منصوبے کی بانیوں میں شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ موسیقی سننے سے جسم میں اینڈورفن خارج ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر درد کم کرتے ہیں، ڈوپامائن میں اضافہ کرتے ہیں جو خوشی اور یادداشت سے منسلک ہے، اور کورٹیسول کی سطح کم کرتے ہیں جو تناؤ پیدا کرتا ہے۔ ان کے مطابق موسیقی ذہنی سکون، اضطراب میں کمی اور بہتر ادراک میں مدد دیتی ہے۔
کینیڈین انسٹیٹیوٹ فار سوشل پریسکرائبنگ کی بانی کیتھ ملّیگن کے مطابق یہ رجحان صرف موسیقی تک محدود نہیں بلکہ سماجی اور نفسیاتی علاج کا ایک وسیع تصور ہے۔ بعض اوقات ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو ورزش کی کلاس، کمیونٹی سرگرمی یا نیشنل پارک کے پاسز تجویز کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات خاص طور پر ان افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں جو تنہائی یا ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق سوشل پریسکرائبنگ کے نتیجے میں ہسپتال کے دوروں، ایمرجنسی کالز اور ایمبولینس کے استعمال میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے صحت کے نظام کو مالی طور پر بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے مریض اور ڈاکٹر کے درمیان اعتماد بڑھتا ہے اور مریض کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ اہم ہے اور اس کی بات سنی جا رہی ہے۔
یہ پروگرام فی الحال مونٹریال میں شروع کیا گیا ہے، لیکن ٹورنٹو اور کیوبک سٹی کے آرکسٹراز نے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ میلانی لا کوتور کے مطابق یہ پہلا قدم ہے اور مستقبل میں اس منصوبے کو پورے کینیڈا میں وسعت دینے کی کوشش کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔