امریکی عدالت نے ٹرمپ کے انتخابی حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس ایگزیکٹو آرڈر کے ایک اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو ووٹ ڈالنے سے پہلے شہریت کا ثبوت پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر صدر کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ شہریوں پر ووٹنگ کے لیے ایسی آئینی پابندی عائد کرے۔جج کے مطابق یہ اقدام امریکی آئین میں دیے گئے انتخابی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جس کے تحت ووٹ ڈالنے کے لیے شہری ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم عدالت نے اس فیصلے کو غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل امریکی انتخابی قوانین پر جاری بحث کو مزید شدت دے سکتا ہے۔

دوسری جانب، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے “ٹوماہاک” میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس کی حتمی منظوری کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں