بھارت سے آنے والی ہواؤں سے پنجاب میں سموگ شدید، لاہور دوسرا آلودہ ترین شہر

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بھارت سے آنے والی ہواؤں کے سبب پنجاب کی فضا بدستور آلودہ ہے اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ میں شدت آ گئی ہے۔

آلودگی کے لحاظ سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 479 تک پہنچ گیا۔ مختلف علاقوں میں درج ذیل اے کیو آئی ریکارڈ کیے گئے ہیں: لوئر مال 804، شادمان 790، گلبرگ 770، سول سیکرٹریٹ 756، ساندہ روڈ 745، ڈی ایچ اے 744 اور شالیمار 585۔

پنجاب کے دیگر شہر بھی سموگ سے متاثر ہیں، گوجرانوالہ میں 762، فیصل آباد 359 اور ملتان میں 304 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔

سموگ کے پیش نظر پنجاب میں سکولوں اور کالجز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اور آج سے تعلیمی ادارے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب کے مطابق یہ حکمنامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا اور خلاف ورزی پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کل لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں