سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں دہائی کی سب سے بڑی کامیابی قرار،دہشتگردی میں نمایاں کمی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاک فوج کے عزم، قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ملک بھر میں دہشت گردوں کے عزائم ناکام ہو رہے ہیں۔

تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کی تازہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 میں دہشت گرد گروہوں کو گزشتہ ایک دہائی کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں دہشت گرد حملوں کی شرح میں 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ اکتوبر میں 355 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کارروائیوں میں 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ادارے کے مطابق اکتوبر کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی دیکھی گئی، جو انسدادِ دہشت گردی کے لیے جاری آپریشنز کی کامیابی کا ثبوت ہے۔


انٹیلی جنس بنیاد پر کی جانے والی بروقت کارروائیوں نے ملک میں امن و استحکام کو مزید مضبوط بنایا ہے، جب کہ دہشت گردوں کی صلاحیت اور تنظیمی ڈھانچے کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں