کینٹکی،اڑان کے چند لمحوں بعد مال بردار طیارہ گر گیا، ہلاکتیں اور آگ سے تباہی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست کینٹکی میں لوئی ول ایئرپورٹ کے نزدیک ایک کارگو طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا

جس کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ حادثے کے باعث قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل دکھائی دیے۔رپورٹس کے مطابق کارگو طیارہ ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب روانہ تھا۔ لوئی ول کے میئر نے بتایا کہ طیارے میں تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں جائے حادثہ پر شدید آگ اور دور تک اٹھتے دھوئیں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ نے تمام ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ فلائٹس عارضی طور پر روک دی ہیں، جبکہ حکام نے ایئرپورٹ سے تقریباً 5 میل دور ہنگامی پناہ گاہیں قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ریسکیو اور فائر فائٹرز کے عملے کی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں