ائیرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے قومی ائیرلائن کی پروازیں متاثر، تاخیر اور منسوخیوں کا سلسلہ جاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ کئی فلائٹس منسوخ کر دی گئیں۔

انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان طیاروں کو پرواز کی اجازت دیتے ہیں جو مکمل طور پر محفوظ اور فٹ ہوں، کیونکہ ان کے نزدیک مسافروں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر تعینات چھ انجینئرز کا کراچی تبادلہ کیا گیا ہے، تاہم وہ بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور صرف مکمل فٹ طیاروں کو کلیئرنس دے رہے ہیں۔

سیپ نے واضح کیا کہ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ میں آ کر کسی غیر محفوظ پرواز کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انجینئرز نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ آٹھ سال سے رکی ہوئی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، طیاروں کے فاضل پرزے بروقت فراہم کیے جائیں اور ایک بہتر کام کا ماحول یقینی بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کے انجینئرز نے صرف دو پروازوں کو کلیئرنس دی — جن میں پشاور سے جدہ اور اسلام آباد سے دمام جانے والی پروازیں شامل تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں