اساتذہ کی ہڑتال کے بعد البرٹا حکومت کا تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے نئی کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)البرٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے “نان وِد اسٹینڈنگ کلاز کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع (انجکشن) کی درخواست دائر کرنے کے ایک روز بعد، البرٹا کی پریمیئر ڈینیئل اسمتھ اور وزیرِ تعلیم نے کلاس روم کے مسائل اور تعلیمی نظام کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئی کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ کمیٹی اساتذہ، طلبہ اور والدین کی جانب سے برسوں سے اٹھائے جانے والے ان مسائل پر پالیسی سازی اور وسائل کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔
یہ وہی مسائل ہیں جو اساتذہ کی ہڑتال کے مرکزی نکات میں شامل تھے وہ ہڑتال جو اس وقت ختم ہوئی جب حکومت نے وہ معاہدہ نافذ کیا جسے اساتذہ کی یونین پہلے ہی مسترد کر چکی تھی۔
وزیرِاعلیٰ ڈینیئل اسمتھ نے کہا کہ یہ مسائل مذاکرات کی میز پر مکمل طور پر حل نہیں ہو سکتے تھے، اسی لیے نان وِد اسٹینڈنگ کلاز کے استعمال اور اس نئی کمیٹی کے قیام کی ضرورت پیش آئی۔
انہوں نے کہایہ ایک غیر معمولی صورتحال تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ ہڑتال باہمی اتفاق سے ختم ہو، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اب یہ ہمارا ردعمل ہے۔ ہم نے اساتذہ سے وعدہ کیا تھا کہ کلاس روم میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :البرٹا میں ابتدائی طلبہ کے لیے لازمی خواندگی و ریاضی ٹیسٹ کی تجویز،اساتذہ کا سخت ردِعمل
اسمتھ نے بتایا کہ حکومت ایک ایسے ماڈل پر غور کر رہی ہے جو ساسکیچیوان میں اساتذہ کی ہڑتال کے بعد متعارف کرایا گیا تھا یعنی 15 طلبہ تک محدود خصوصی کلاسیں، جن میں ایک استاد اور دو معاون عملہ موجود ہو۔
انہوں نے کہاایسے مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر محض اعداد و شمار طے کرنے سے ممکن نہیں، بلکہ حقیقی تعاون سے ہی ممکن ہے — اور آج ہم اسی تعاون کے آغاز کا اعلان کر رہے ہیں۔
اس نئی کابینہ کمیٹی میں چار وزرا، وزیرِاعلیٰ ڈینیئل اسمتھ، مختلف اسکول بورڈز کے نمائندے اور البرٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو سیکریٹری شامل ہیں۔تاہم ووٹ دینے کا حق صرف کابینہ کے اراکین کے پاس ہو گا۔اسکول بورڈز کو 24 نومبر تک کمیٹی کو اپنے اعداد و شمار جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
البرٹا ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر جیسن شلنگ نے اس اقدام کو اساتذہ کی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے کہاگزشتہ دو برسوں میں اساتذہ نے بار بار بڑے کلاس سائز، پیچیدگی اور معاونت کی کمی پر آواز اٹھائی۔ مگر تبدیلی تب ممکن ہوئی جب 51 ہزار اساتذہ اور اسکول رہنما متحد ہو کر عملی اقدام پر آئے۔
انہوں نے کمیٹی کے قیام کو صحیح سمت میں ایک قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل امتحان حکومت کی عملی کارکردگی اور جوابدہی
ہےان کے مطابق ہم یہ دیکھنے کے لیے پرعزم ہیں کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے، تعلیمی نظام میں حقیقی اصلاحات لائے، نقصان کی تلافی کرے، اعتماد بحال کرے اور بالآخر البرٹا کے عوامی تعلیمی نظام کے ساتھ انصاف کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں