اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کیلگری کی نئی سٹی کونسل نے انتخابات کے بعد پہلا اجلاس منعقد کیا جس میں دو ہزار چھبیس کے مجوزہ بجٹ پر غور کیا گیا یہ بجٹ سابق کونسل نے تیار کیا تھا اور اس میں چار اعشاریہ چھ بلین ڈالر کے آپریٹنگ اخراجات اور تین اعشاریہ چھ بلین ڈالر کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،
اس رقم میں سستے گھروں کی فراہمی پبلک ٹرانزٹ میں بہتری ڈاؤن ٹاؤن سیکیورٹی اور پولیس کے لیے فنڈز شامل کیے گئے ہیں میئر جیرومی فارکس اور چودہ کونسلرز میں سے دس نئے منتخب ہوئے ہیں اور وہ اس ہفتے بجٹ پر حتمی فیصلہ کریں گے بجٹ میں اوسط تین اعشاریہ چھ فیصد پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے ،
جس کے نتیجے میں عام گھرانے کو پانچ اعشاریہ چار فیصد زیادہ اور تجارتی جائیداد کے مالکان کو ایک اعشاریہ تین فیصد زیادہ ٹیکس دینا ہوگا انتظامیہ کے مطابق اس اضافے سے اوسط گھر پر ماہانہ اٹھارہ ڈالر کا بوجھ بڑھے گا میئر فارکس نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے ٹیکس میں اضافہ نصف کر دیا جائے تاکہ عوام پر دباؤ کم ہو لیکن بنیادی سہولتوں میں کمی نہ ہو
وارڈ چودہ کے کونسلر لینڈن جانسٹن نے کہا کہ غیر ضروری منصوبوں کو ختم کر کے پولیس اور سیکیورٹی پر زیادہ خرچ کیا جائے انہوں نے کلائمیٹ ایمرجنسی فنڈ کو پیسے کا ضیاع قرار دیا جبکہ وارڈ چھ کے کونسلر جان پانتازوپولس نے کہا کہ کونسل کو بجٹ کی باریکیوں میں جانے کے بجائے بڑے مقاصد پر توجہ دینا چاہیے اسی روز شہر نے فال دو ہزار پچیس کا سروے بھی جاری کیا
جس کے مطابق اکہتر فیصد شہری اپنی زندگی کے معیار سے خوش ہیں اور تہتر فیصد کا خیال ہے کہ کیلگری رہنے کے لیے بہترین جگہ ہے تاہم حکومت پر اعتماد چھیالیس فیصد سے کم ہو کر سینتالیس فیصد ہے شہریوں نے سڑکوں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کو سب سے بڑی ترجیح قرار دیا جبکہ جرم اور سیکیورٹی دوسرے نمبر پر رہے کونسل اس ماہ کے آخر تک بجٹ میں ترامیم اور منظوری پر فیصلہ کرے گی