اسلام آباد خود کش دھماکے کے ملز مان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،اقوام متحدہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوامِ متحدہ نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انسانیت سوز حملے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اقوامِ متحدہ کے انتونیو گوتریسانتونیو گوتریس نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج میں مبتلا ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے متعلقہ ادارے مکمل تحقیقات کے بعد دہشت گردوں کو قانون کے مطابق سزا دلائیں گے۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ناقابلِ قبول ہے، اس کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد کے جی-11 سیکٹر میں عدالت کے قریب ایک خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ حملہ آور کے جسم کے ٹکڑے عدالت کی عمارت کے اندر تک جا گرے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملہ آور کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔دوسری جانب وزیراعظم، صدرِ مملکت، وفاقی وزراء اور سیاسی و عسکری قیادت نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور قوم کے حوصلے اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے پست نہیں کیے جا سکتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں