لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر،پنجاب کے کئی علاقے شدید اسموگ کی لپیٹ میں آگئے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح 455 تک جا پہنچا، جو شہری صحت کے لیے نہایت مضر سمجھا جاتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق راوی روڈ پر آلودگی کی سطح سب سے زیادہ 855 ریکارڈ کی گئی، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف میں 742، ماڈل ٹاؤن میں 682 جبکہ ساندہ روڈ کا اے کیو آئی 618 تک جا پہنچا۔ ماہرین کے مطابق یہ تمام اعداد انتہائی خطرناک ہیں اور انسانی صحت خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک رہا۔ کم ہوا کی رفتار، جو صرف 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، آلودگی کے پھیلاؤ میں کمی کی بڑی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ بہاولپور میں اے کیو آئی 620، ملتان میں 571، فیصل آباد میں 418 اور گوجرانوالہ میں 340 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اس وقت دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں اے کیو آئی 761 تک پہنچ گیا۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بڑھتی آلودگی شہریوں کے لیے شدید خطرہ ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز، ماسک کے استعمال اور صبح کے اوقات میں کھلی فضا میں سرگرمیوں سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں