بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان،جانیں کب اور کتنا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)عالمی منڈی میں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت ابتدائی طور پر تقریباً چار فیصد گر کر 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم بعد ازاں معمولی بحالی کے بعد یہ 62 ڈالر فی بیرل پر واپس آ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں بھی دو ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی اور یہ 58.97 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ اوپیک کی تازہ رپورٹ ہے، جس میں 2026 تک عالمی سطح پر تیل کی رسد اور طلب میں توازن قائم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اوپیک پلس ممالک کی بڑھتی ہوئی پیداوار اس توازن کی اہم وجہ بنے گی، جس نے سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان پیدا کیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

دوسری جانب، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل اور گیس کی طلب 2050 تک بڑھ سکتی ہے۔ اس سے قبل ان کی پیش گوئی یہ تھی کہ موجودہ دہائی میں تیل کی طلب اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی۔

تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں استحکام کے لیے عارضی طور پر پیداوار یا برآمدات میں کمی کر سکتے ہیں تاکہ رسد اور طلب کے دباؤ کو متوازن بنایا جا سکے۔

پاکستان میں عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا امکان نہیں ہے۔ اس کی وجہ ملک میں موجود مقامی ٹیکسز، سبسڈی اور دیگر اقتصادی عوامل ہیں، جن کی وجہ سے صارفین پر اثر فوری طور پر نہیں پڑتا۔

یہ صورتحال عالمی سرمایہ کاروں کے لیے اہم ہے، کیونکہ اوپیک پلس کی پیداوار، عالمی طلب کی پیش گوئی اور مارکیٹ کے استحکام کی حکمت عملی تیل کی قیمتوں کے مستقبل کے رجحانات کی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں