آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی پُروقار تقریب میں سپیکر اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے اُن سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت اہم سیاسی و سرکاری شخصیات اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریبِ حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ انہیں اس اہم منصب کے لیے نامزد کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں اس ذمے داری کو نبھانا آسان نہیں، مگر وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنا رشتہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

نومنتخب وزیراعظم نے پاک فوج کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سابق وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، جس کے بعد فیصل ممتاز راٹھور کو قائدِ ایوان منتخب کیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران 36 اراکین اسمبلی نے ان کے حق میں جبکہ صرف 2 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ یوں وہ آزاد کشمیر کے سولہویں اور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم بن گئے۔

تحریکِ عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چودھری قاسم مجید اور دیگر اراکین نے پیش کی تھی، جس میں متبادل قائدِ ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام تجویز کیا گیا۔ چودھری انوار الحق کو پہلے استعفیٰ کا پیغام بھجوایا گیا تھا، تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کے بجائے ایوان میں تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا، جو بالآخر ان کے خلاف کامیاب ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں