پنجاب میں تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل جنسی مجرموں کی جانچ پڑتال لازمی قرار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پنجاب کے پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ نے تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی بھرتی سے پہلے نادرا کے سیکس آفینڈر رجسٹر سے لازمی تصدیق کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ مراسلہ انہوں نے سیکرٹری پراسیکیوشن کو بھیجا، جس میں بچوں کی حفاظت کے لیے بھرتی کے موجودہ نظام میں موجود خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس جنسی جرائم کے سابقہ ریکارڈ کو ظاہر نہیں کرتے، جس کی وجہ سے سیکس آفینڈرز کی بھرتی پورے ادارے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے محکمہ قانون و انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکس آفینڈر رجسٹر تک رسائی کے لیے مؤثر میکانزم بنایا جائے اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے ویریفکیشن لازمی قرار دی جائے۔

اس ہدایت کے مطابق نئی بھرتیوں کے علاوہ موجودہ ملازمین کی بھی نادرا کے سیکس آفینڈر رجسٹر سے تصدیق کی جائے گی، تاکہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں