پاک بھارت جنگ میں رافیل طیارے کیسے تباہ ہوئے ؟، فرانسیسی کمانڈر کے بڑے انکشافات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی غیر معمولی فضائی جھڑپ کے حوالے سے دنیا بھر سے آنے والی رپورٹس بھارت کے لیے شدید شرمندگی اور عالمی توجہ کا باعث بن رہی ہیں۔

امریکا کے بعد اب فرانسیسی بحریہ کے فضائی اڈے کے کمانڈر کیپٹن یِو لون (Yves Lone) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، اور اس ناکامی کی اصل وجہ بھارتی پائلٹس کی غلطیاں تھیں، نہ کہ رافیل کی تکنیکی خرابی۔
فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع بحری فضائی اڈے کے کمانڈر کیپٹن یِو لون، جو ایک تجربہ کار رافیل پائلٹ ہیں اور گزشتہ 25 سال سے متعدد جنگی مشنز پر اڑان بھر چکے ہیں، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "رافیل میں کوئی تکنیکی نقص نہیں تھا، مسئلہ پائلٹس کے طریقۂ استعمال میں تھا۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ رافیل ہر طرح کے چینی جنگی جہازوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر اس کی کارکردگی کا دارومدار صحیح حکمت عملی اور مؤثر آپریشنل مہارت پر ہوتا ہے — جو بھارتی پائلٹس میں واضح طور پر نظر نہیں آئی۔
140 سے زائد جنگی طیاروں پر مشتمل دنیا کی نایاب فضائی لڑائی
مئی 2025 کی پاک بھارت فضائی جھڑپ دنیا بھر کی مسلح افواج کی توجہ کا مرکز رہی کیونکہ یہ ایک غیر معمولی فضائی معرکہ تھا جس میں دونوں ممالک کے مجموعی طور پر 140 سے زائد جنگی طیارے شامل تھے۔
کیپٹن لون کے مطابق "اتنی بڑی تعداد میں ٹارگٹس ہونے کی وجہ سے کسی بھی طیارے کو نشانہ بنانا نسبتاً آسان تھا، مگر پاکستان نے غیر معمولی مؤثر طریقے سے آپریشن کو سنبھالا، جب کہ بھارت بدترین کارکردگی دکھا رہا تھا۔”انہوں نے پاک فضائیہ کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پائلٹس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز اختیار کیا اور بھارت کی جارحانہ پیش قدمی کا بھرپور جواب دیا۔
انڈو پیسفک کانفرنس کے بین الاقوامی سیشن کے دوران بھارتی نمائندے نے فرانسیسی کمانڈر کی بات کو "چینی پروپیگنڈا” قرار دیا، مگر کیپٹن لون نے اس اعتراض کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا اور اپنی پوزیشن پر قائم رہے۔
جب فرانسیسی کمانڈر سے پوچھا گیا کہ بھارتی رافیل کے ریڈار سسٹم نے جنگ کے دوران کام کیوں چھوڑا، تو انہوں نے واضح جواب دیا:
"مسئلہ مشین کا نہیں، اسے استعمال کرنے کے طریقے کا تھا۔”انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی فضائیہ رافیل کی صلاحیتوں کا مکمل استعمال نہیں کر سکی، اس لیے اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔چھ جنگی طیاروں کے نقصان اور بدترین جنگی حکمتِ عملی کے بعد بھارت نے فوجی محاذ سے ہٹ کر سفارتی میدان میں سرگرمیاں بڑھانا شروع کر دیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر صورتحال کو اپنے حق میں پیش کیا جا سکے۔
کیپٹن لون نے انکشاف کیا کہ بھارت اب رافیل کے بحری ورژن خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے، جو ایئرکرافٹ کیریئر پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارے جوہری میزائل لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور فی الحال دنیا میں یہ صلاحیت صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس ہے۔
عالمی دفاعی تجزیہ نگار اس فضائی معرکے کو مستقبل کی جنگی حکمتِ عملی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دے رہے ہیں۔ اس لڑائی نے نہ صرف جدید جنگی طیاروں کی کارکردگی کو پرکھا بلکہ پائلٹس کی مہارت، ریڈار ٹیکنالوجی، اور میزائل سسٹمز کے عملی استعمال کو بھی حقیقی جنگی ماحول میں آزمایا۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں