ووٹ خریداری کے الزام پر کیوبیک لبرل پارٹی کا اخبار کو قانونی نوٹس

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)کیوبیک لبرل پارٹی (PLQ) کے سیاسی بحران میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ پارٹی کے رہنما پابلو روڈریگیز نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ ان کی جماعت جورنال ڈی مونٹریال کو باضابطہ قانونی نوٹس جاری کرے گی۔ اس اقدام کی وجہ وہ مبینہ ٹیکسٹ پیغامات ہیں جن میں پارٹی کی لیڈرشپ ریس کے دوران ’’ووٹ کے بدلے پیسے‘‘ کے الزامات لگائے گئے تھے۔

ایمرجنسی کاکس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں روڈریگیز نے کہا کہ محض کسی خبر کو شائع کر دینا اسے سچ ثابت نہیں کر دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اخبار کو چاہیے کہ وہ ان پیغامات سے منسلک فون نمبرز اور افراد کے نام سامنے لائے اور یہ بھی واضح کرے کہ اس نے ان پیغامات کی تصدیق کس بنیاد پر کی۔

انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیاہم ذرائع ظاہر کرنے کا نہیں کہہ رہے، ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ خبر شائع کرنے سے پہلے اس کی سچائی جانچنے کے لیے کیا طریقہ اپنایا گیا۔بدھ کے روز کوجی کو نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ پیغامات لبرل ایم این اے سونا لاخوئین اولیور اور سی اے کیو ایم این اے ایلس ابو-خلیل کے ہیں، تاہم دونوں نے فوراً تردید کردی۔

اولیور نے جمعے کو کہا کہ ان پر الزامات ’’انتہائی غیر منصفانہ‘‘ ہیں، جب کہ روڈریگیز کے مطابق وہ بھی کوجی کو کو قانونی نوٹس بھیج رہی ہیں۔ ابو-خلیل پہلے ہی نوٹس جاری کر چکی ہیں۔ معاملے کی چھان بین کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی فرم بھی مقرر کی گئی ہے۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب چند روز قبل لبرل ایم این اے ماروا رِزقی نے اپنے چیف آف اسٹاف جنیویئف ہِنسے کو اچانک برطرف کر دیا۔ ہنسے، جو روڈریگیز کی قریبی ساتھی سمجھی جاتی تھیں، نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے 5 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

کوجی کو کے مطابق رِزقی کے وکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنسے کو ’’اہم اخلاقی خلاف ورزیوں‘‘ اور ’’احکامات نہ ماننے  پر عہدے سے ہٹایا گیا، تاہم روڈریگیز کا کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

پارٹی کے اندر بڑھتے بحران پر لبرل ایم این اے مارک ٹانگوئے نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس صورتحال نے پارٹی کی کارکردگی کو شدید متاثر کیا ہے۔روڈریگیز، جو صوبائی اسمبلی کے رکن نہیں، نے رِزقی کو 2026 کے انتخابات تک عبوری قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا تھا۔ مگر اب اندرونی اختلافات اور الزامات نے PLQ کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں