ضمنی انتخابات،ن لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں، پیپلز پارٹی ایک نشست پر کامیاب

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی چھوڑ گئی تقریباً تمام نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئیں۔

قومی اسمبلی کی چھ نشستوں میں ن لیگ نے سب پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں بھی ن لیگ کے امیدواروں نے جیت لیں۔ پیپلز پارٹی صرف ایک صوبائی نشست پر کامیاب رہی۔

این اے 18 ہری پور میں سب سے بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا جہاں ن لیگ کے بابر نواز خان نے شہرناز عمر ایوب کو 43 ہزار 776 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ یہ نشست سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

این اے 129 لاہور میں مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ لے سکے۔

این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں ن لیگ کے محمود قادر خان 82 ہزار 416 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49 ہزار 262 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 143 ساہیوال میں محمد طفیل جٹ ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے دانیال احمد 52 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ این اے 96 فیصل آباد میں بلال بدر چوہدری 93 ہزار 9 ووٹ لے کر جیت گئے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 87 میانوالی میں علی حیدر نور خان 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی پی 98 فیصل آباد میں آزاد علی تبسم 44 ہزار 388 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی پی 115 فیصل آباد میں محمد طاہر پرویز 49 ہزار 49 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی پی 116 فیصل آباد میں احمد شہریار 48 ہزار 824 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی پی 203 ساہیوال میں محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی پی 73 سرگودھا میں سلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی پی 269 مظفر گڑھ میں ن لیگ کو شکست ہوئی اور پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 55 ہزار 611 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں