وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر چشمہ رائٹ بینک کینال (CRBC) منصوبے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق یہ منصوبہ 35 سال سے شروع نہیں ہو سکا، جس سے عوام میں حکومت پر اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں بتایا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں جاری آبپاشی منصوبوں میں صرف CRBC کینال پر پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ دیگر صوبوں کے منصوبے 1991 کے واٹر اپورٹمنٹ ایکارڈ کے تحت مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ CCI نے منصوبے کی مالی معاونت 65 فیصد وفاق اور 35 فیصد صوبے کی ذمہ داری قرار دی تھی، لیکن وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے منصوبے کو غیر فعال رکھا۔

خط میں کہا گیا کہ ایکنک نے 2022 میں 189 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی، لیکن منصوبہ شروع نہیں ہو سکا۔ واپڈا پروکیورمنٹ اور کوالیفکیشن کے عمل میں مسلسل تاخیر کر رہا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے زمین کے حصول کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے اور مزید 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ تاہم، وفاق نے صرف 100 ملین روپے مختص کیے، جو منصوبے کے لیے ناکافی اور غیر سنجیدہ اقدام ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے لیے بہت اہم ہے اور اس سے تقریباً 38 ارب روپے کا معاشی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ منصوبے کے مکمل ہونے سے 2.8 لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین سیراب ہو گی، اور اس میں تاخیر عوام میں اعتماد کے بحران کا سبب بن رہی ہے۔

خط میں وزیر اعلیٰ نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ صوبے کے عوام کو اس کے اقتصادی اور سماجی فوائد فراہم کیے جا سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں