اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیںڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، جیسے ہی کارروائی مکمل ہوگی اور کوئی فیصلہ آئے گا ہم آپ کو آگاہ کریں گے
انہوں نے واضح کیا کہ کورٹ مارشل پر قیاس آرائیاں درست نہیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ پھیلا رہے ہیں اور یہ اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جا رہے ہیں
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پر حملہ نہیں کیا، ہماری پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے، افغان عوام کے خلاف نہیں، ہم کھلے اعلان کے بعد کارروائی کرتے ہیں
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف بنائی گئی کمیٹیوں میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے، دہشت گردوں کے خلاف تصدیق شدہ کارروائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے