افغانستان سے دہشت گردی روکی جائے، بھارتی بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں ،دفتر خارجہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں حالیہ فائرنگ کا واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کو ظاہر کرتا ہے،

جبکہ تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں کو روکے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کے افسوس ناک واقعے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے کی واضح علامت ہے، اس لیے عالمی برادری کو افغان دہشت گردی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔تاجکستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر بھی دفتر خارجہ نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم کرے۔دفتر خارجہ نے سندھ کے حوالے سے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی قیادت کی خام خیالی پر مبنی ہے۔ پاکستان مسائل کے پرامن حل کا حامی ہے اور اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک مل کر اس منصوبے کا حل نکالیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں