پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا،اہم قوانین کی منظوری کا امکان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) صدر مملکت کی جانب سے نو ماہ کے بعد طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج کئی اہم قوانین کی منظوری متوقع ہے۔ ا چلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتیں بل 2025 اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی جائے گی۔ علاوہ ازیں، حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کنونشن برائے عملدرآمد بل 2024، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023، اور نیشنل یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023 بھی پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 اور گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 کی منظوری بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق بل، اقلیتوں کے حقوق کمیشن بل، اور پاکستان اینیمل کونسل بل بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ی

ہ اجلاس نو ماہ بعد ہو رہا ہے اور اس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔ موجودہ سیاسی و سماجی حالات کے پیش نظر اسے ایک اہم اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں