اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)2026 سے بالغ افراد کے سنگل یوز (ایک دفعہ استعمال ہونے والے) کرایے میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جو 3.80 ڈالر سے بڑھ کر 4 ڈالر ہو جائے گا۔ یہ اضافہ سٹی کونسل کی تازہ ترین بجٹ ترامیم کا حصہ ہے، جن کا مقصد جائیداد پر لگنے والے ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔
اگرچہ سٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ضروری ہے، لیکن بہت سے مسافر سوال کر رہے ہیں کہ آیا سروس اور سیکیورٹی میں بہتری اس اضافی قیمت کا جواز فراہم کرے گی یا نہیں۔ٹرانزٹ کی باقاعدہ صارف ٹریسا گونزالیز گومیز کا کہنا ہے کہ نمایاں تبدیلیوں کے بغیر اضافہ قبول کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا، “مجھے یہ پسند نہیں۔ میں اسے استعمال کرتی ہوں۔ عام طور پر میں چل کر جانا پسند کرتی ہوں، لیکن سردیوں میں یہ ممکن نہیں ہوتا۔ اگر وہ قیمت بڑھائیں اور سروس بہتر ہو جائے تو ٹھیک ہے، ورنہ پھر خوشی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب شیلا ناورڈی جیسے کچھ لوگ شہر میں بڑھتی ہوئی مجموعی لاگت کو حقیقت کے طور پر قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، “جب تک کم آمدنی والے افراد کے لیے ٹرانزٹ پاس جیسی سہولتیں موجود ہیں، تب تک ٹھیک ہے، کیونکہ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔”
کرایوں میں یہ اضافہ صرف سنگل یوز ٹکٹ تک محدود نہیں۔ بالغوں اور نوجوانوں کے ماہانہ پاس، ٹکٹ بکس، کم آمدنی والوں کے پاس، سینئرز پاس، اور حتیٰ کہ ریزروڈ پارکنگ فیس بھی بڑھا دی جائے گی۔
کیلگری ٹرانزٹ رائیڈرز نامی ایڈووکیسی گروپ کے چیئر، الیکس ولیمز کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ کے لیے کرایوں سے حاصل ہونے والی آمدنی ضروری ہے، لیکن انہیں اس بات پر زیادہ شفافیت چاہیے کہ یہ پیسہ سسٹم میں کیسے بہتری لائے گا۔
انہوں نے کہا ہم بنیادی طور پر کرایوں کے خلاف نہیں ہیں، اور ہمیں خوشی ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے فری کرایہ برقرار ہے، اور فری فیئر زون بھی برقرار ہے۔ لیکن جب بھی ایسا بڑا اضافہ ہوتا ہے تو یہ پریشان کن ہوتا ہے، خاص طور پر جب کیلگری کے رہائشی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوں۔
کچھ مسافروں کے لیے مسئلہ صرف برداشت (affordability) تک محدود نہیں۔ مسافر اسٹیو ڈی کے مطابق سیکیورٹی اور سروس کا معیار زیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا، “یہ کبھی اچھی خبر نہیں ہوتی۔ سروس خراب ہو گئی ہے۔ ٹرین یا بس میں سفر کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔