عالمی امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ضروری ہے، اسحاق ڈار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ضروری ہیں۔

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے اور عالمی اقتصادی منظر نامہ مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے مسائل خطے میں سنگین ہوتے جا رہے ہیں، اور درجہ حرارت میں اضافے اور سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی کا منظر نامہ بھی پیچیدہ ہے اور پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت کشیدگی خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا، اسرائیل نے فلسطین اور غزہ میں انسانی جانوں کے نقصان کا سبب بنایا، اور کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل میں ناکامی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے اور یہاں کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط اور تعاون خطے میں مشترکہ خوشحالی کے لیے اہم ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں