کیلگری میں 2026ء کا بجٹ منظور،پراپرٹی ٹیکس اضافہ 1.64 فیصد تک محدود

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)آٹھ روزہ مشاورت کے بعد، کیلگری سٹی کونسل نے بدھ کے روز 2026ء کا بجٹ منظور کر لیا، جس میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی شرح اُس ابتدائی تجویز سے کہیں کم رکھی گئی ہے جو پہلے سامنے آئی تھی۔

مشاورت کے آغاز میں نئی کونسل 3.6 فیصد ٹیکس اضافہ کرنے پر غور کر رہی تھی۔ میئر جیرومی فارکَس نے اس اضافہ کو نصف تک کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور کونسل کا حتمی فیصلہ اسی بڑی کمی کی عکاسی کرتا ہے۔

منظور شدہ اضافہ اب 1.64 فیصد پر آ گیا ہے۔ گھروں کے مالکان کے لیے اس کا مطلب ہے کہ اگلے سال سے ماہانہ تقریباً 4.50 ڈالر زیادہ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

فارکس کا کہنا ہےعام شہری کے لیے متوقع 5.4 فیصد اضافے کو کم کر کے 1.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ سالانہ کم از کم 100 ڈالر کی بچت ہے، اور یہ وہ رقم ہے جو اس وقت کیلگری کے شہریوں کی جیب میں رہنی چاہیے۔

اگرچہ زیادہ تر کونسل ارکان نے بجٹ کی حمایت کی اور 12-3 کے ووٹ سے بجٹ میں ترامیم منظور کیں، لیکن سب اس فیصلے سے متفق نہیں تھے۔کونسلرز لینڈن جانسٹن، مائیک جیمی سن اور جینیفر وینیس نے ان ترامیم کی مخالفت کی۔

ان کے ووٹ اُس وقت سامنے آئے جب 2026ء میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو صفر تک لانے کی تجویز مسترد ہو گئی۔ تجویز اس لیے منظور نہ ہو سکی کہ بجٹ میں سے 41 ملین ڈالر کی کمی کیسے پوری کی جائے گی، اس بارے میں کونسل کو پہلے سے کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

جیمی سن کا کہنا تھا:مجھے لگتا ہے ہم نے کافی نہیں کیا، کیونکہ صفر تک جانے کا راستہ موجود تھا۔آٹھ روزہ بجٹ بحث کے اختتام پر کونسل نے کئی شعبوں کے لیے اضافی فنڈز بھی منظور کیے، جن میں 11.25 ملین ڈالر کیلگری ٹرانزٹ کے لیے نئی بسوں کی خریداری، 7.55 ملین ڈالر سڑکوں کی حفاظت کے اقدامات کے لیے اور تقریباً 9 ملین ڈالر فائر ڈیپارٹمنٹ کے لیے شامل ہیں، جس میں ایک نئی فائر ٹرک اور اضافی عملہ بھی شامل ہے۔

گذشتہ کونسل کے مقرر کردہ کثیرسالہ بجٹ کو مکمل کرنے کے بعد اب موجودہ کونسل کو آئندہ چار سالہ بجٹ سائیکل کے لیے اپنی ترجیحات طے کرنے کا موقع ملے گا۔

وارڈ 10 کے کونسلر آندرے چابو کا کہنا تھافائر، پولیس اور دیگر تمام شعبوں کے لیے بڑھتے ہوئے اخراجات شہر کے مجموعی آپریشنل بجٹ میں اضافہ کریں گے۔ اگر ان مجوزہ اضافی اخراجات کو دیکھا جائے تو میرے خیال میں اگلے سال کم از کم پانچ فیصد ٹیکس بڑھانا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں