اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)مونٹریال میں روشنیوں کا شاندار میلہ لومینو اپنی 16ویں ایڈیشن کے ساتھ ایک بار پھر آن پہنچا ہے، جہاں 30 سے زیادہ انسٹالیشنز، ویڈیو پروجیکشنز اور روشنی سے بھرپور انٹرایکٹو تجربات سخت سردی میں بھی آسمان کو جگمگا رہے ہیں۔
یہ ایونٹ مونٹریال کے ڈاؤن ٹاؤن کو ایک کھلے آسمان تلے عجائب گھر میں بدل دیتا ہے، جو زائرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔ منتظمین کے مطابق لومینو نے دنیا بھر میں ہونے والے لائٹ فیسٹیولز کو بھی متاثر کیا ہے۔
پبلک ریلیشنز سینئر ایڈوائزر ماری لامورو کہتی ہیں پہلے حصے کے لیے، جو چھٹیوں کے موسم کے ساتھ جڑا ہے، ہم نے بڑی اور نمایاں انسٹالیشنز رکھی ہیں تاکہ سڑکوں پر روشنی اور رنگ بکھیرے جائیں۔ دوسرا، ہم نے ایسی انٹرایکٹو تخلیقات شامل کی ہیں جہاں لوگ خود کھیل سکیں۔ مثال کے طور پر سینٹ کیتھرین اسٹریٹ پر ‘Sagesse de foule’ میں ایک روشنی کا دائرہ آپ کا پیچھا کرتا ہے اور آپ اس کے ساتھ لُکا چھُپی کھیل سکتے ہیں۔
سیاح اور مقامی باشندے یہاں ابھرتے ہوئے مقامی فنکاروں اور بین الاقوامی تخلیق کاروں کی فن پاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی آؤٹ ڈور تخلیقات میں Shadow اور Anemonia شامل ہیں، جو اس وقت ایسپلانڈ اسکیٹنگ رِنک اور سینٹ جیمز یونائیٹڈ چرچ کے سامنے سینٹ کیتھرین اسٹریٹ ویسٹ پر آویزاں ہیں۔
یہ خبربھی پڑھیں :مونٹریال میں فیسٹی لومِی میلہ،لائٹس اور جادوئی ٹریل سے شہر جگمگا اٹھا
Anemonia فرانس کے اسٹوڈیو TILT کی تخلیق ہے، جو سینٹ جیمز یونائیٹڈ چرچ کی عمارت کو چمکدار روشنیوں سے منور کر رہی ہے۔اس فیسٹیول میں تین نئی ویڈیو پروجیکشنز بھی شامل ہیں جو Quartier des Spectacles کی بڑی عمارتوں پر دکھائی جا رہی ہیں۔ یہ پروجیکشنز جنوری کے آخر تک رہیں گی، جس کے بعد نئی تخلیقات کی نمائش ہوگی۔
فنکار ٹیئو لیرو، جو Codex کے خالق ہیں، کہتے ہیں میں اس سال لومینو میں اپنی تخلیق پیش کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ میرا کام BAnQ (Bibliothèque Nationale) کی عمارت پر دکھایا جا رہا ہے۔ یہ تقریباً پانچ منٹ طویل پروجیکشن میپنگ ہے جو ناظرین کو مختلف جہتوں اور عجیب و غریب مناظر کی سیر کراتی ہے۔”
لامورو کے مطابق Quartier des Spectacles تقریباً ایک مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے پر پھیلا ہے، جو سینٹ ڈینیس اسٹریٹ تک جاتا ہے۔جنوری میں پانچ نئی انسٹالیشنز پیش کی جائیں گی، جن میں سے کچھ طلبہ کی تخلیقات بھی ہوں گی۔ ہم UQAM کے ساتھ اس اشتراک پر فخر کرتے ہیں، جہاں طالب علم انٹرایکٹو ویڈیو پروجیکشنز اور انسٹالیشنز پیش کریں گے۔
لومینو عوام کے لیے بالکل مفت ہے اور روزانہ غروب آفتاب سے رات 11 بجے تک جاری رہتا ہے۔ یہ فیسٹیول پورے موسمِ سرما — تقریباً چار ماہ — یعنی 8 مارچ تک جاری رہے گا۔
ٹیئو لیرو کہتے ہیں یہ واقعی لاجواب ہے کہ اتنی سخت سردیوں میں بھی لوگوں کو باہر آنے کی ترغیب دی جائے، فنکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے اور شہر کو موسمِ سرما میں بھی زندہ رکھا جائے۔”