پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی، اور بِڈنگ ملک بھر میں ٹی وی پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے والی تمام کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ قومی ائیر لائن کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نجکاری کا عمل سہل انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد پی آئی اے ایک بار پھر اپنی روایت "Great People to Fly With” پر پورا اترے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ قومی ائیر لائن کی افادیت اور وقار میں اضافہ ہو۔ بِڈنگ کو ملک بھر میں براہِ راست نشر کرنے کا مقصد بھی عوام میں اعتماد قائم کرنا اور ہر مرحلے کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید برآں، وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی پی آئی اے کا عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس بھی کمپنی یا فرد کو بِڈنگ کے بعد یہ اہم ذمہ داری دی جائے گی، وہ قومی ائیر لائن کے تشخص کی بحالی اور اس کی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گا۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے نہ صرف قومی ائیر لائن کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ ملکی فضائی صنعت اور سیاحت کے شعبے میں بھی اہم پیش رفت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں