فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزارتِ دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د ئیے ہیں۔

اس سے ایک روز قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی سفارش پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکم نامہ جاری کیا تھا۔ صدر کی منظوری کے بعد اب وزارتِ دفاع نے بھی ان کی تقرری کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دستاویز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر آئندہ پانچ برس تک چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

اسی طرح وزارتِ دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری پہلے ہی اُن کی توسیع کی منظوری دے چکے تھے۔ اعلامیے کے مطابق ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت 19 مارچ 2026 سے شروع ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں