امریکا میں 2 لاکھ افغان شہریوں کی ممکنہ ملک بدری ، وائٹ ہاؤس میں گرما گر م بحث

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  واشنگٹن میں امریکی انتظامیہ کے اندر اس وقت ایک اہم اور حساس مسئلے پر شدید بحث جاری ہے،

جس کا تعلق امریکا میں مقیم تقریباً 2 لاکھ افغان پناہ گزینوں کے مستقبل سے ہے۔ امریکی محکمہ جنگ کے سینئر مشیر سٹورٹ شیلر نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان افغان شہریوں کی ممکنہ ملک بدری کے حوالے سے غور و فکر کیا جا رہا ہے، تاہم اس سلسلے میں کوئی سرکاری حکم ابھی تک جاری نہیں ہوا۔سٹورٹ شیلر کے مطابق 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران بڑی تعداد میں افغان شہری امریکا پہنچے تھے، اور یہ تعداد اب تقریباً 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے سابق امریکی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے حکمرانوں نے حفاظتی خدشات کے باوجود ’’دشمنوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی‘‘، جو ان کے بقول ایک سنگین غلطی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے نیشنل گارڈ اہلکار کے قتل کے واقعے نے سکیورٹی اداروں کو مزید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور کچھ حلقے افغان پناہ گزینوں کی موجودگی کو اس صورتحال سے جوڑ رہے ہیں۔ تاہم، شیلر کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی سطح پر ملک بدری کا باضابطہ فیصلہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی کوئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت بھی حکومتی مشاورت اور پالیسی مباحثے کا حصہ ہے۔امریکی حلقوں میں اس موضوع پر شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک طرف کچھ افراد سکیورٹی خدشات کا حوالہ دے کر افغانوں کی وطن واپسی کے حق میں ہیں، جبکہ دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکن اور مہاجرین کی بہبود کے ادارے اسے غیر انسانی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ اس حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں