پاکستان جلد قرضوں سے آزاد ہو کر معاشی طور پر خود کفیل بنے گا،شہبازشریف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ، ان شاء اللہ، وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پاکستان اپنے قرضوں سے مکمل طور پر آزاد ہو کر معاشی طور پر خود کفیل بن جائے گا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے تحت حکومت کی معاشی اصلاحات اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کو سراہا اور کہا کہ یہ مالی اجراء حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی معاونت کو کلیدی قرار دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں اصلاحات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی محنت کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ موجودہ مالی اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس میں سب نے قربانی دی۔ سیاسی جماعتوں نے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر تعاون کیا اور عوام نے معاشی مشکلات برداشت کر کے ممکن کو ممکن بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کامیاب مثال کے طور پر دنیا کے سامنے ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب جلد حقیقت کا روپ لے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ استحکام کے بعد ترقی کی راہ میں مزید محنت کی ضرورت ہے اور بطور وزیراعظم وہ پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ملک کی بیرونی قرضوں سے مکمل آزادی تک کام جاری رکھیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں