اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ آج صبح کی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کے برطانوی ویزے کی منسوخی بنی۔ ویزے کی منسوخی اس بات پر مبنی تھی کہ رجب بٹ نے حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا تھا، جس کے باعث برطانوی حکام نے انہیں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق رجب بٹ برطانیہ میں متعدد قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے تھے اور ان کے ویزا کی منسوخی کے بعد برطانوی حکام نے انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت دی۔ رجب بٹ کے ملک بدر ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے ان کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔یوٹیوبر رجب بٹ کی ملک بدری نے سوشل میڈیا پر بھی سنجیدہ بحث کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین نے اس اقدام پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور قانونی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔برطانیہ میں پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل، قانونی پیچیدگیوں اور ملک بدری کے حوالے سے یہ ایک اہم واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، اور اس واقعے نے پاکستانی کمیونٹی میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔