فیض حمید عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے جارہے ہیں، فیصل واوڈا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی  میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنے کا امکان خارج از امکان نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید نو مئی کے واقعے سے متعلق شواہد اور گواہی فراہم کریں گے، اور اگر شواہد سامنے آئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی سزا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی سے ایک سال قبل نکال دیا گیا تھا، اور وہ اس بات سے خبردار تھے کہ کسی ایسے مقام پر نہ جائیں جہاں واپسی ممکن نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی، اداروں یا جمہوریت کے خلاف کارروائیوں پر 14 سال قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید اب عمران خان کے خلاف بطور وزیراعظم ملنے والے احکامات اور خاص طور پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق گواہی دیں گے، اور اس عمل میں شامل دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ 9 مئی کے مقدمات میں فیض حمید کی خدمات کے بارے میں پہلی بار ٹیسٹ ٹرائل ہوا، جہاں وہ کور کمانڈر تھے اور اندرونی تنصیبات کی معلومات فراہم کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران اور ارشد شریف کے قتل کے وقت بھی فیض حمید باوردی موجود تھے جبکہ جنرل باجوہ چیف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کی 14 سالہ سزا ایک باوردی سزا ہے، لیکن جاری مقدمات میں وہ شواہد اور گواہی بھی فراہم کریں گے، جو قوم کے لیے قابل توجہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی، دنیاوی اور انسانی طور پر اس شکنجے سے واپسی ممکن نہیں لگتی اور یہ واضح پیغام ہے۔

سینیٹر نے آخر میں کہا کہ 2017 سے فیض حمید کے خلاف مختلف الزامات اور تنازعات چلتے رہے، جن میں کرپشن، ریاست اور فوج کو نقصان پہنچانے، عدلیہ، میڈیا، جمہوریت اور سیاست دانوں کو نقصان پہنچانے کے معاملات شامل ہیں، اور ممکنہ طور پر شواہد اور گواہی کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کے اعلیٰ رہنما اس معاملے میں پہلے نمبر پر آئیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں