وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان کے دورے کے دوران "یادگار غیرجانبداری” کا دورہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج جمعہ کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک مصروف دن گزاریں گے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت، "یادگار غیرجانبداری” کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار پر پھول چڑھائے اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے خوشگوار گفتگو کی۔ "یادگار غیرجانبداری” ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی نمائندگی کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر ہیں تاکہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیرجانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کریں۔ اس فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے وہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں