بھارتی کرکٹ ایک بار پھر داغدار،کرپشن الزامات پر چار کھلاڑی معطل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی کرکٹ ایک بار پھر کرپشن کے سنگین الزامات کی زد میں آ گئی ہے

جہاں آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر چار کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ ان کے خلاف ریاستی پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں امیت سنہا، ایشان احمد، امان ترپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سیّد مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران مشکوک اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ چاروں کھلاڑی مختلف مقابلوں میں آسام کی نمائندگی کر چکے ہیں اور دورانِ ٹورنامنٹ انہوں نے نہ صرف خود مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کی بلکہ دیگر آسام کے کھلاڑیوں کو بھی ان سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی۔
اے سی اے کے مطابق معاملے کی سنگینی کے پیشِ نظر ریاستی پولیس کی کرائم برانچ میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے تاکہ مکمل، شفاف اور غیر جانبدار تفتیش کی جا سکے۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ وہ کرکٹ میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
معطلی کے دوران چاروں کھلاڑیوں پر کسی بھی ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ یا ایسے میچز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو آسام کرکٹ ایسوسی ایشن، اس کے ضلعی یونٹس یا اس سے منسلک کلبز کے زیرِ اہتمام منعقد ہوں گے۔کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں شفافیت اور نگرانی کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو گئے تو نہ صرف ان کھلاڑیوں کے کیریئر خطرے میں پڑ سکتے ہیں بلکہ بھارتی کرکٹ کو بھی شدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں